مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت میں باہمی اختلافات اور کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنگی کابینہ کے رکن بنی گینٹز کے دورہ امریکہ پر صہیونی اعلی حکام کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ انتہا پسند وزیر خزانہ اسموتریچ نے کہا ہے کہ بنی گینٹز نے صہیونی حکومت کو اعتماد میں لئے واشنگٹن کا دورہ کرکے افسوسناک اقدام کیا ہے۔ روانگی سے پہلے وزیراعظم کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔
انہوں نے غزہ پر جارحیت کے حوالے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اس وقت ممکن ہے جب صہیونی یرغمالیوں کو آزاد کیا جائے۔ حماس کو ختم کرنے کا واحد طریقہ فوجی آپریشن ہے۔
انہوں نے بنی گینٹز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جوبائیڈن حکومت کے مفاد میں کام کررہے ہیں اور فلسطین کو تسلیم کروانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
انتہا پسند وزیر خزانہ نے بنی گینٹز کی جانب سے واشنگٹن کے غیر اعلانیہ دورے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1922425
آپ کا تبصرہ